کراچی (سٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق 30 سالہ نازیہ زوجہ ارشد علی کی 9ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور بظاہرواقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ،اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی پتا چلے گی۔ فی الحال واقعہ میں کوئی پراسراریت نظرنہیں آئی ۔