کراچی(کامرس رپورٹر) صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) دانش خان ، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے کہا ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، حالیہ دنوں میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے مستقبل کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے ۔