کراچی (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ریڈزون میں احتجاج کرنے والے درجنوں کو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ، احتجاجی مظاہرین کو گورنراوروزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے واٹرکینن اورشیلنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے آئے ہوئے این ٹی ایس اورسندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف پیرکوکراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا،بعدازاں مظاہرین نے گورنرہاؤس جانیکا فیصلہ کیا،پولیس نے انہیں روکنے کیلئے آنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا،اس دوران مظاہرین اورپولیس میں جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا،پولیس نے متعدد اساتذہ کوحراست میں لیکرتھانے منتقل کردیا،علاوہ ازیں پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان ورکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اورراجہ اظہردیگرنے اساتذہ پرپولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہرمعاملے کاحل لاٹھی گولی کوسمجھ لیا ،سندھ کے عوام بھوک پیاس سے مررہے ہیں اوربلاول چیخ چیخ کروفاقی حکومت پرالزامات لگارہے ہیں،گرفتاراساتذہ کو فوری رہا اورزخمیوں کا علاج سرکاری خرچ سے کرایا جائے ۔ اساتذہ دھودیا