کراچی (سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سردی کے سبب بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش باپ کے لیے موت کی وجہ بن گئی،کورنگی ابراہیم حیدری کے 35 سالہ میر حسن نے خود کو پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی تھی، اسے سول ہسپتال برن وارڈ منتقل کیا گیا، وہ جمعرات کو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس کا 60 فیصد جسم جھلس گیا تھا، میر حسن 3 ماہ سے بے روزگار اور مہنگائی سے تنگ تھا، میر حسن نے مرنے سے قبل وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اہل خانہ کو گھر اور روزگار فراہم کیا جائے ۔