اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)بھارت نے کرتارپورراہداری پرپاکستان کے بھیجے گئے معاہدے کے مسودے پر اعتراض کردیا،ذرائع کے مطابق بھارت نے یاتریوں کیلئے 20ڈالر سروس چارجزکی معاہدے میں شمولیت کی مخالفت کردی،سفارتی ذرائع کے مطابق فیس کی وصولی پراتفاق ہے ،معاہدے میں شمولیت پرنہیں،دونوں ممالک میں راہداری معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ ہواہے ،مسودوں میں معمولی اختلاف ہے ،راہداری معاہدے پر اتفاق کیلئے سفارتی چینلزسے رابطہ ہے ،معاہدے پر دستخطوں کیلئے تاریخ کاتعین نہیں ہوا،معاہدے پر دستخط زیروپوائنٹ پر ہونگے ۔پاکستان،بھارت کے مقررکردہ فوکل پرسنزمعاہدے پردستخط کرینگے ،ذرائع کے مطابق بھارت نے 8نومبرکوکرتارپورراہداری کی افتتاحی تاریخ کا سرکاری اعلان نہیں کیا جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔