اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی جانب سے امن پسندی و بڑے دل کا مظاہرہ کیا گیا۔ کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری پر جاری کام 31 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ دفتر خارجہ نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے اپنا ہوم ورک تیز کر دیا،پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کو پاک بھارت تناؤ کی نذر نہیں ہونے دیا گیا، کرتار پور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو ایک پروقارتقریب میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ،500 سو سے زائد سکھ یاتریوں کی کرتارپور میں بابا گرونانک کے 550 جنم دن کی تقریبات شرکت متوقع ہے ۔