اسلام آباد ،راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرمی چیف نے پاک فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کی مکمل حمایت اور ان سے یکجہتی کرتی ہے ۔