سنچورین(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے ۔سوشل میڈیا پر انہوں نے سامعہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’میری پیاری ، خوبصورت بیوی کو سالگرہ بہت مبارک ہو، آپ میرے دل کے قریب ہیں اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔‘‘