لاہور(خبرنگارخصوصی) صوبائی دار الحکومت میں ہوٹلزمیں کرسمس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں،لاہور کے اہم ہوٹلز میں کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ اس موقع مختلف کھانے رعایتی نرخوں پر بھی دستیاب ہوں گے ، کرسمس کے حوالے منعقدہ تقریبات میں حضرت عیسیٰؑ کے کردار اور سیرت پر روشنی ڈالی جائے گی، لاہور کے ان ہوٹلز میں کرسمس ٹری بھی سجائے جائیں گے جبکہ چراغاں بھی کیا جائے گا ،مختلف ریسٹورنٹس کی طرف سے ڈسکائونٹ پیکج ہفتہ بھرجاری رہیں گے جبکہ اس موقع پر نمائش بھی لگائی جائے گی جس میں خریداروں کو رعایتی قیمتوں پر اشیا ضرورت کی فراہمی کی پیش کش کی جائے گی ،ہوٹل انڈسٹری میں کرسمس کے موقع پر مختلف پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ خصوصی کیک بھی تیار ہوتے ہیں، ہوٹلز انتظامے ہ کی طرف سے تقریبات میں شریک ہونے والوں اور ان تقریبات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں مختلف تحائف بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ،ان ہوٹلز میں کرسمس کی رنگ برنگ تقریبا ت کا آغاز کرسمس سے کئی روز قبل ہی ہوجاتا ہے جو سال کے آخری تک جاری رہتا ہے ۔