مکرمی!کرونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ دن بہ دن اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ حکومت نے سکولوں اور تعلیمی اداروں کو تو چھٹیاں ہی دے دیں لیکن اب تو پوراشہر اس کے پھیلنے کے ڈر سے بند کر دیا گیا ہے ۔جناب عالی یہ ایک ایسا وائرس ہے جو انسان کو آپس میں ایک دوسرے سے دور کرتا جا رہا ہے اور اس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ اس وقت صرف اور صرف بڑے بڑے ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ لیکن اس کی قیمتیں اتنی زیادہ ہے کہ لوگ اسے کروانے سے قاصر ہیں۔ حکام اعلی کو چاہیے کے وہ اس وائرس کو روکنے کے لیے لوگوں کیلئے مفت چیک اپ اور اسکریننگ کیمپ لگائیں۔ تاکہ جو لوگ اس سے متاثر ہیں اور اس کے علاج کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے وہ حکومت کے اس قدم کی وجہ سے مستفید ہوسکیں۔ ( مصباح خان لیاقت آباد کراچی)