لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ڈائریکٹر وجاہت روف نے فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کی شوٹنگ کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی ہے ۔فلم کی شوٹنگ 20 دن سے جاری تھی جس میں علی رحمٰن اور حانیہ عامر سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا تھا تاہم ملک میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر انہوں نے اپنی فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روکنے کا اعلان کیاہے ۔فلم کی شوٹنگ کے دوران گلوکار عاصم اظہر بھی ہانیہ عامر سے ملنے کے لئے گئے جس کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے ۔