لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر تشدد اورلاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسزاورطبی عملے کی قربانی ،قومی جذبے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی کااظہارکرتا ہوں، دکھ ہے طبی عملے کیساتھ یہ ہوا۔قوم پر رحم کریں،سنجیدگی کامظاہرہ کیاجائے ،حالات کی سنگینی کاادراک کیاجائے ،کب سے توجہ دلارہاخداراڈاکٹرز،نرسزاورطبی عملے کو حفاظتی لباس فراہم کریں۔ شہبازشریف نے کہا کہ تشدد،ڈنڈے ،گالی اورتقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ،اپنی جان کوخطرے میں ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے ،حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرزپرڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔