لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے تمام دفاتر میں احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔ بتایا گیاہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویلفیئر پنجاب شارق کمال نے 21 احتیاطی تدابیر نے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھجوادیا ۔ ہدایات میں درج کیا گیا ہے کہ کھانسی،نزلہ بخار کی صورت میں ناک اور منہ کو سرجیکل ماسک سے ڈھانہ کر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے ۔ کچھ عرصہ تک بائیو میٹر ک حاضری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ غسل خانوں میں تولیے کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تازہ پھلوں کا استعمال سمیت دیگر احتیا طی تدابیر دی گئیں ہیں۔