لاہور، کراچی، لندن(اسپورٹس ڈیسک) عید الاضحیٰ پر کرکٹ کے ااسٹارز نے بھی قربانی کی۔کپتان سرفراز احمد نے دو بیل قربان کئے ۔ دیگر کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیں۔ حسن علی، محمد عامر، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، رمیز راجہ اور فواد عالم نے ٹوئٹر پر عید مبارک باد لکھا۔ویمنزکرکٹر بسمہ معروف، بھارتی ٹینس ااسٹار ثانیہ مرزا، افغانستان کے راشد خان، سابق ٓآسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز، سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، گوتھم گمبھیر نے بھی عید کے موقع پر خوشیوں بھرے پیغامات دئیے ۔مداحوں کی جانب سے بھی اپنے اپنے پسندیدہ ستاروں کو عید کے موقع پر ڈھیروں مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے ۔