کراچی(نیٹ نیوز) اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا۔بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے ۔