لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں 30 زرعی منڈیوں اور تمام ماڈل بازاروں میں صارفین کی سہولت کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کیا جارہا ہے جو کاشتکاروں اور صارفین کیلئے ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا یہ بات واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ پنجاب بھر میں پھل و سبز منڈی بادامی باغ ،سنگھ پورہ ،ملتان روڈ ،کچہ لاہور ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالا،بہاولپور،شیخوپورہ،قصور،ڈی جی خا ن،بہاولنگر،صادق آباد،میانوالی،بورے والا، مظفر گڑ ھ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سیالکوٹ،جہلم،منڈی بہاؤالدین، بھکر، پاکپتن،اوکاڑہ،ساہیوال،گجرات،رحیم یار خان، چکوال،راجن پور اور چیچہ وطنی میں کاشتکاروں کیلئے جگہ مخصوص کی جا رہی ہے جہاں کاشتکار کمیشن و مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیربراہ راست صارفین کوپھل وسبزیاں فروخت کررہے ہیں۔