مکرمی ! اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے تاہم اس شہ رگ کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لئے ہمیں دنیا کو بھی بیدار کرنا ہو گا۔مسئلہ کشمیر کا حل وہ نہیں ہوگا جس کا بھارت خواہشمند ہے اور نہ ہی پاکستان اپنا کوئی نیا فارمولا کشمیریوں پر تھوپنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل وہی ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے۔ جس کی پاکستان حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔کشمیر کی آزادی ہی ہماری بقاء کی ضمانت ہے اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا موٹو تکمیل پاکستان کی علامت ہے۔انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر کشمیریوں کا ہو جائے گا ۔قوم بلاشبہ یوم یہجہتی کشمیر جذبے اور کشمیر کی آزادی کی تڑپ کے ساتھ مناتی ہے اب اسے زرا مزید آگے بڑھانے اور عملی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہر سال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے رہنا ہی ہمارے قومی مقدر کاحصہ بنا رہے ۔ (حلیمہ عرفان ۔کراچی)