اسلام آباد (این این آئی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں ہیں اور کشمیریوں پر بندوقیں تان کر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا، اپنے بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہر روز نیا ڈرامہ کرتے ہیں اور مودی نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا، کشمیر کی تحریک کے اصل رہنماؤں کو جیل میں قید کر کے تشدد کیا جا رہا ہے اور عوام کو گھروں میں یرغمال بنایا ہوا ہے جس کے بعد اے پی سی کا مقصد سمجھ سے باہر ہے ۔