اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے جمعہ کو وزیراعظم سیکریٹ کے سامنے اجتماع ہوگا، وزیراعظم عمران خان قیادت کریں گے ۔ حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا ۔ بدھ کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کیا گیا۔ ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔ وفاقی حکومت شاہراہ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے ، اسی وقت ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا ،احتجاج کی جگہ کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا،عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے ۔