لاہور( اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا ۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید نے شرکا کو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز سے ترقیاتی اخراجات وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔فائل مالکان کو نصف ترقیاتی اخراجات جمع کرانے ہوں گے ۔ ایک کنال کے فائل مالکان سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ، 10مرلے کے فائل مالکان سے 6لاکھ90ہزار روپے جبکہ پانچ مرلے کے فائل مالکان سے چار لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس پروگرام کے تحت عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹس کے اجرائکا نظام آسان بنانے کیلئے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن2019ئمیں ترمیم کر دی گئی۔تعمیر شدہ تمام رہائشی اور50فٹ تک بلند کمرشل وصنعتی عمارتوں کے معائنے کا اختیار آؤٹ سورس کرکے ایل ڈی اے سے رجسٹرارکیٹکٹس اور ٹاؤن پلانرز کودینے کا فیصلہ کیاگیا جو ان عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹس کے اجرا کیلئے ہر لحاظ سے مکمل کیسز ایل ڈی اے کو جمع کرائیں گے جن پر تکمیلی سر ٹیفکیٹ ایل ڈی اے کی طرف سے حسب ضابطہ جاری کردیا جائے گا۔اجلاس میں ڈرافٹ لینڈ یوز رولز2019ئمیں تصحیح کی گئی اورلاہور کینال ہیریٹیج پارک ایکٹ2013ئکے تحت مال روڈ کی بجائے جلو سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کینال روڈ پر پلاٹوں کا لینڈ یوز تبدیل کرنے کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کی درخواست پر 150فٹ چوڑی سڑک پر واقع سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اپر مال کی 15کنال اراضی پر فلور ایریا ریشو میں اضافے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یکم مئی2017ئسے قبل خریدی گئی اراضی کو صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے کی صورت میں اس اراضی کو صنعتی اراضی تسلیم کرنے اور صنعتی یونٹ لگانے کیلئے مخصوص کی جانے والی سڑکوں پرنئے صنعتی ادارے لگانے کی درخواستوں پر عمل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹ نمبروں کی ترتیب آسان اور عام فہم انداز میں لگانے کی منظوری دی گئی ۔ایل ڈی اے ایونیو ون کی اراضی پر واقع پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو پلاٹ دینے کیلئے مفادِ عامہ کی جگہوں کی186کنال اراضی پر پلاٹ بنانے اور مفاد عامہ کے پلاٹوں کو متبادل جگہ پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کو بقایات جات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع دینے اور ایل ڈی اے میں کمرشل آڈیٹر رکھنے کی منظوری دی گئی۔نادرا کے تعاون سے ایل ڈی اے کی تین رہائشی سکیموں جوبلی ٹاؤن، ایونیون ون اور مصطفی ٹاؤن جن کا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہے میں مالکان کو ان کے پلاٹوں کی ملکیت کے ثبوت کے طور پر چِپ والے سمارٹ کارڈز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)کی درخواست پر سبزہ زا ر سکیم میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایل ڈی اے میں گریڈ ایک تا10تک براہ راست خود مختار بھرتی کی اجازت دی گئی۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا ‘ ملک مختار احمد ‘ عمرآفتاب ڈھلوں ‘ ن محمد عاطف کے علاوہ ودیگر نے شرکت کی ۔