لاہور(نامہ نگار) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم کی زیر صدارت ہیڈآفس میں پرنسپل آفیسرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں کمشنر سوشل سکیورٹی نے سوشل سکیورٹی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و سٹاف سے متعلقہ تمام تحقیقات کو 15 دن کے اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔اور تمام افسران کھلی کچہری لگائیں اور کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی سے متعلقہ آڈٹ پیرا کے معاملات کو ایک ماہ کے اندر مکمل ہوجانا چاہیے ۔تمام ہسپتالوں کے ڈیٹا کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھا جائے ۔ ہفتہ میں دو بار ہسپتالوں کاسرپرائز وزٹ کیا جائے گا ۔