لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے کمپیوٹرز اسیسریزفراڈ کیس میں ملوث ملزم عثمان ممتاز کو 5 سال قید اور 9 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے دو شریک ملزمان ذیشان اور رضوان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہورکے جج چودھری امیر محمد خان نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خرد برد کے کیس میں ملوث چھ ملزمان وینڈر وقار علی ، طاہر حسین ،سینئر ایڈیٹر اعظم نواز،احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدمزید 14 روز توسیع کر دی، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ریفرنس جلد ہی دائر کر دیا جائے گا،دو ملزمان نے پلی بار گین کی درخواست دائر کی ہے ، عدالت نے پلی بارگین درخواست پر رپورٹ طلب کر لی۔ احتساب عدالت لاہور نے آن لائن ٹریڈ کے نام پر 27 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں تین ملزمان خدیجہ ٹریڈرز کے مالک قاسم ،منیجر محمد ارشان الہی اور چوہدری غلام مصطفیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نے ماڈل ہائوسنگ انکلیومیں 2 ارب سے زائد کرپشن میں ملوث ملزم فرہان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کر دی۔