کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹورآپریٹرزکے 40 فیصد کوٹے میں مزید 5 فیصد کمی کالعدم قراردیتے ہوئے اس کوٹے کی بکنگ روکنے کا حکم دیدیا ۔بدھ کو سماعت کے دوران نجی ٹور آپریٹرزنے عدالت کو بتایا وفاقی حکومت نے نجی ٹورآپریٹرزکے 40 فیصد کوٹہ میں مزید 5 فیصد کمی کرکے اسکی بکنگ شروع کردی ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حج پالیسی میں کوٹے کی تقسیم پرکوئی اختلاف نہیں مگرفارمولیشن کمیٹی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادارنکلی،یکطرفہ طورپر5 فیصد کوٹے کی بکنگ کا کوئی جوازنہیں، فارمولیشن کمیٹی شرائط حج پالیسی 2019ء سے بھی متصادم ہیں، وفاق کی جانب سے 5 فیصد کوٹے کی بکنگ کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا۔