اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اورلاک ڈائو ن کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج پیرکو ہوگا۔ اجلاس سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی زیرصدارت دو پہر 12:00 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔ارکان وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔پارلیمانی کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی ۔ کمیٹی میں 9وزراء مشیر و معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورچیئرمین این ڈی ایم اے اجلاس میں کوروناصورتحال اوروائرس کاپھیلائوروکنے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے کمیٹی کوآگاہ کریں گے جبکہ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔ اپوازیشن جماعتوں نے اجلاس بارے مشاورت کی ہے ۔ اس ضمن میں شہبازشریف ،سینیٹر سراج الحق ،بلاول بھٹو زرداری ،مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے بھی ہوئے ہیں۔