لاہور(جنرل رپورٹر )گور نرپنجاب چودھری سرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں’’ پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر‘‘اور’’اینٹی سیپٹک ٹنل‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔غر یب خاندانوں کیلئے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں روشن کی فراہمی بھی شروع کردی گئی جبکہ گورنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے ۔غر یب خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر ینگے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ سنٹراورٹنل کا افتتاح کے موقع پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے دنیا میں سب سے پہلے پاکستان نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کی بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل کیا اسی طر ح مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آج کورونا کے حوالے سے پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر کا بھی آغاز کرد یا اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بر طانیہ اورسر ی لنکا سے بھی ڈاکٹرز ریسرچ میں حصہ لے رہے ہیں۔بعدازاں گور نر نے غر یب خاندانوں کو راشن کے فراہمی کیلئے ٹرکوں کا قافلہ بھی بھیجا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر نے کہا کہ گور نر ہاؤس لاہور کے کسی گیٹ پر راشن دینے کی پالیسی نہیں ہم لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ٹیمیں بنا رہے ہیں جو غر یب خاندانوں کے شناختی کارڈز جمع کر رہی ہے ہم انکی نادراسے تصدیق کروائیں گے اس کے بعد غر یبوں خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہر نہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے آئندہ چند روز میں راشن کیلئے ایک نمبر بھی جار ی کر رہے ہیں جس پر رابطہ کر کے غر یب خاندان اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھواسکیں گے ۔