اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کوروناوبامیں مبتلا ایرانی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے کہا ہے کہ کوروناوائرس کامل کرمقابلہ کرناہوگا۔گزشتہ روزسپیکراسدقیصرنے ایرانی سپیکر کے نام لکھے اپنے خط میں کہا کہ ہم اللہ تعالی سے پوری مسلم امہ کی خوشحالی اور ترقی کیلئے رحمت کے خواستگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تمام انسانیت کی خوشحالی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ دنیا کو اپنے لوگوں کے بچائو کیلئے ملکر اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایران سے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں،میں اس مشکل صورتحال میں آپ کو اپنی قوم کی طرف سے بھرپورحمایت کا یقین دلاتا ہوں، ہم دعاگو ہیں کہ جلد ایران کے بہادر عوام اس مسئلے سے نجات حاصل کر لیں۔