لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے سٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جسے کورونا وائرس تو ایک ڈرامہ لگتا ہے لیکن ہم ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔اداکار نے اپنی ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کے اعدادو شمار شیئر کیے جس کے آخر میں لکھا تھا کہ نظر انداز کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔یاد رہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو بیحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے بہت سے نامور فنکار ایسے ہیں جو ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر کیے جانے پر ناخوش ہیں اور اِس کا اظہار وہ اپنے مختلف سوشل میڈیا پیغامات سے کرتے نظر آرہے ہیں۔