بگوٹا(ویب ڈیسک) کولمبیا میں ایک دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا ہے جو باہر سے ہی اوندھا بنایا گیا ہے ۔ اس کے اندر جاکر دیکھیں تو فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے ۔یہاں آنے والے سیاح اس مکان کی تعمیر دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہتے کیونکہ اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے ۔اس مکان کو آسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جب انہوں نے اس انوکھے مکان بنانے کا تصور پیش کیا تو لوگوں نے اس کا بہت مذاق اڑایا تھا۔