کراچی( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سابق نائب صدر شیخ محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نئی اور جدیدایس ایم ای پالیسی کا اعلان کرے تاکہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے اس شعبہ کو ترقی دی جا سکے ۔