مکرمی !انڈس ہائی وے پرسفرکسی عذاب سے کم نہیں کیونکہ کرک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں تیل و گیس کی پیداوار ہے جس کی وجہ سے ہائی وے پر چوبیس گھنٹے بھاری لمبی گاڑیوں کنٹینروں ، عام نقل و حمل اور سواریوں کی ٹرانسپورٹ زیادہ ہو ہے آئے روزحادثات معمول ہیں اس کے ساتھ ساتھ سندھ ،پنچاب اورخیبرپختونخواہ کوآپس میں ملانے والی1264 کلومیٹر طویل یہ سڑک نہایت اہمیت کی حامل ہے سڑک کوکشادہ کرنے کاکام شروع ہوچکاہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس سڑک کودورویہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی مگراس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آگئی،بادل نخواستہ تبدیلی سرکارنے سڑک پر کام توشروع کروادیاہے لیکن جس رفتارسے کام چل رہاہے کہیں یہ منصوبہ بھی دوسرابی آرٹی نہ بن جائے ۔ (عمرفاروق)