لاہور( اے پی پی) ریجنل ٹیکس آفس IIلاہور نے لیسکو اور ایس این جی پی ایل سے انڈسٹریل اور کمرشل کنکنشز کے ڈیٹا کے حصول کے بعد انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا اور اب تک لازمی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے 2100نوٹسز جاری کر دئیے۔ چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفس IIلاہور احمد شجاع خان نے انڈسٹریل اور کمرشل کنکشن رکھنے والے غیر رجسٹرڈ صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کروا لیں تا کہ وہ قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے آس پاس اور قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اصلاع میں موجود 942بھٹوں تک رجسٹریشن مہم کو بڑھا دیا گیا اور وہ اس بات کے پابند ہیں کہ خود کو رجسٹرڈ کرائیں اس سلسلہ میں انہیں فکسڈ ماہانہ سیلز ٹکیس رجیم کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 2400سی سی اور اوپر کی 8212موٹر وہیلز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے جن میں سے 4016مالکان کو مزید سکروٹنی کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔