لاہور(پ ر ) یو ایچ ایس کی جانب سے میڈیکل کالجز اور یو نیورسٹیز کیلئے (NMDCAT, LNMDCAT and LNMDCAT with NUMS)انٹری ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ ٹیسٹ31 اگست سے شروع ہوں گے ۔ STEP کی جانب سے تمام انٹری ٹیسٹ کیلئے ریگولر سیشنز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا۔ تیاری کیلئے وقت کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ STEP ریگولر سیشنز میں داخلے کیلئے فوری طور پر admissions۔step۔pgc۔edu پر آن لائن رجسٹریشن کرا ئیں یا اپنے قریبی پنجاب کالج رابطہ کریں۔ STEPپاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک ، پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے 3سال قبل شروع کیا گیا انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا پروگرام ہے ۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو میڈیکل ، انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے لئے جانے والے انٹری ٹیسٹ کی بھرپور انداز میں تیاری کرانا اور شاندار نتائج کو یقینی بنانا ہے ۔ STEP پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح 2020 میں بھی STEP پروگرام کے طالب علموں نے Medical کے انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے NMDCAT نتائج میں پہلی پوزیشن STEP کے طالب علم ہی حاصل کر رہے ہیں ۔