لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچوں کے ختم ہو تے ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق چھٹے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ قبل ازیں لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اگرچہ ڈرافٹنگ کے لئے ابھی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرافٹنگ آؤٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور اس کے لئے کسی ہوٹل کے بجائے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے مقام پرکرنے کے لئے مشاورت جاری ہے ۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری مارچ میں ہو گا۔