لاہور(شوبزڈیسک)ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ کیرئیر کے آغاز سے ہی بھرپور سپورٹس ملی جس کی وجہ سے کامیابی نے میرے قدم چومے اور میں اسی ڈگر پر آگے بڑھ رہی ہوں،کسی بھی انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن میری کوشش ہو تی کہ غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق حاصل کروں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ محنت اور لگن سے کا م اورخود احتسابی میری کامیابی کا راز ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔