مائونٹ منگنوئی (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بائولر کائل جیمی سن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کے بولر کائل جیمی سن نے پاکستان کی پہلی اننگز میں فہیم اشرف کی جانب جارحانہ اندازمیں گیند پھینکی تھی۔ کائل جیمی سن کو فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا اس قدر مہنگا پڑا کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیوی کرکٹر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔