کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 95 پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 116 رنز بنا لئے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زبیر حمزہ 25 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ میٹ ہنری نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی اور 23 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 116 رنز بنا لئے ہیں۔