لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ روٹی اور نان کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافہ قابل مذمت ہے ۔کیک اور پیسٹریاں کھانے والے حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی بھی چھین لی ہے ۔حکمرانوں کا عوام کو دو کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ۔آج وہ صاحب کہاں گئے جو کہتے تھے روٹی کی قیمت بڑھی تو مستعفی ہو جائو گا۔ایک سال کی تبدیلی نے عوام سے روٹی ،چھت اورروزگار تک چھین لیے ہیں۔انہوں نے مز ید کہاحکومت اپنی تمام توانائی اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر صرف کررہی ہے ۔سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے سے نالائق حکومت اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتی۔ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بگلیں بجانے والے آج شرم سے پانی پانی ہو رہے ہیں۔عمران نیازی اینڈ کمپنی نے کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔عمران نیازی اور اس کے کئی سیاسی و غیر سیاسی اتحادی کشمیری مسلمانوں سے بد دعائیں لے رہے ہیں۔