لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یورپ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے آپریشنز معطل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ یہ کیس بہت موثر طریقے سے لڑے بصورت دیگر تجارت و معیشت کو بھاری نقصان ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ چونکہ حکومت پہلے ہی معاملات کی درستگی کے لیے کام کررہی ہے۔