نیو یارک ( نیٹ نیوز) معروف امریکی ریپر، گلوکار، انٹرپرینیور، پروڈیوسر اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں شامل 43 سالہ کانیے ویسٹ نے رواں سالہونے والے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔ ماضی میں بھی امریکہ کی معروف شوبز و فیشن کی شخصیات صدارتی انتخابات کے لیے میدان میں اترتی رہی ہیں۔ جب کہ کانیے ویسٹ خود بھی متعدد بار یہ عندیہ دے چکے تھے کہ وہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ طور پر میدان میں اتریں گے ۔ انہوں نے رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات سے محض 4 ماہ قبل انتخابی دنگل میں اترنے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔ کانیے ویسٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا اور گلوکار کے اعلان پر ایلون ماسک جیسی معروف شخصیات نے انہیں ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کانیے ویسٹ نے لکھا ہمیں خدا پر یقین کرتے ہوئے ، اپنے وژن پر فوکس کرتے ہوئے بہتر امریکہ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
کانیے ویسٹ کا امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
پیر 06 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 06 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں