لاہور( نامہ نگار)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجیدغوری نے کہاکہ گراں فروشوں نے مشکل کی گھڑی میں بھی عوام کولوٹنابندنہ کیاحکومت انسانیت کے دشمنوں کوسخت سزائیں دے ۔ مخیرحضرات کے تعاون سے راشن کے ساتھ ساتھ پکے پکائے کھانے بھی تقسیم کرنے کاسلسلہ شروع کررہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ مخیرحضرات اورفلاحی تنظیموں کی جانب سے دیہاڑی دار مزدوروں اورمستحق لوگوں کو اشیاء ضروریہ پہنچانے کیلئے بہت زیادہ خریداری کی جارہی ہے تاکہ اﷲ کوراضی کرلیں لیکن ان حالات میں بھی انسانیت کا دشمن ملاوٹ مافیاگراں فروش اورذخیرہ اندوز اپنے پیٹوں کو جہنم کی آگ سے بھررہے ہیں ۔