ملتان(سپیشل رپورٹر)گارمنٹس ‘لیدر‘ کاٹن کے بعد پاکستانی مصالحہ جات کی برآمدات میں بھی نمایاں کمی ہوگئی ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں مصا لہ جات کی برآمدات میں 50فیصد کمی ہوئی ہے ۔گز شتہ ما لی سال کے پہلے 11ماہ میں5کروڑ 44لاکھ ڈا لر کے مصا لہ جات جن میں کا لی مرچ،سفید اور کالا زیرہ خشک میتھی،خشک دھنیہ،چھوٹی الائچی برآمد کیے تھے جو رواں سال صرف3کروڑ 10لاکھ ڈا لر کے برآمد کئے گئے ہیں ۔مصالہ جات کے ایکسپورٹرزکے مطا بق پاکستا نی مصا لہ جات ذائقہ ، معیاری اور خا لص ہو نے کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں دیگر مما لک کی نسبت زیادہ پسند کیے جا تے ہیں مگر چند حکومتی ناقص پا لیسیوں کی وجہ سے ملکی مصا لہ جات کی برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔حکو مت اگر شما لی علاقوں میں کا لی مرچ ،سفید مرچ اور کا لے زیرہ سمیت دیگر مصات جات کی کاشت پر توجہ دے تو برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔