مکرمی!کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے حکومت نے ملک بھر میں 14اپریل تک لاک ڈاؤن کردیا ہے. اسلامی نظریایتی کونسل نے بھی اس خطرے کے پیش نظر پنج وقتی نمازوں اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرتے ہوئے عوام سے گھروں میں ہی نماز کی ادائیگی کی ہدایات جاری کی ہیں. اللہ کا شکر ہے کہ عوام کی اکثریت ان حفاظتی اقدامات اور ہدایات کی پابندی کررہی ہے لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ بھیک اورخیرات مانگنے والوں کی یلغار کی صورت میں سامنے آرہا ہے. یہ پیشہ ور لوگ ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں بلاروک ٹوک چکر لگا رہے ہیں جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے. ارباب اختیار کو ایسے پیش ور بھکاریوں کی نقل وحرکت پر پابندی کیلئے فوری اقدام اٹھانے چاہئیں بصورت دیگر کرونا وائرس کی وبا مزید پھیل سکتی ہے۔ (جمشیدعالم صدیقی لاھور)