لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ گھروں میں محدود پاکستانی عوام کے حو صلے بہت بلند ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھی پاکستانی عوام گھروں میں رہیں اور کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہما ری قوم اس وقت مزید ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور کرونا وائرس کے بارے میں احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کا احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی مقابلہ کیاجا سکتا ہے ۔عوام زیادہ سے زیادہ گھروں میں وقت گزاریں اور میل جول سے گریز کریں۔