لاہور(این این آئی ) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں31فیصد تک اضافہ کی سمری ارسال کرنے پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔مہنگی گیس و بجلی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے ۔