لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکاراستاد فدا حسین کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جن کی نماز جنازہ میں میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے بھی شرکت کی۔فدا حسین 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جو کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔