لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار اسرار نے اپنا نیا نعتیہ کلام’’ بس اک نظر ’’ ریلیز کر دیا ہے جسے شائقین کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔اسرار نے نعتیہ کلام ماہ مقدس کی مناسبت سے ریلیز کیا جسے انہوں نے اپنے منفرد انداز سے نہایت شاندار اور پرسوز انداز سے پرفارم کیا ہے ۔اس پراجیکٹ کو’’فلم باز‘‘ نے ریلیز کیا ہے ، اسکی شاعری خود اسرار نے کی ہے ۔