ماہڑہ شہر (نامہ نگا ر) برا بر ی پارٹی پاکستان کے سربر اہ وعالمی شہر ت یافتہ گلو کار جوا د احمد سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مظفرگڑھ سے آنے والے وفدنے ملاقات کی۔ اس موقع پر جواد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برابری پارٹی پاکستان کے قیام کامقصد ملک سے معاشی جبرکاخاتمہ،انصاف کی دہلیزپہ فراہمی اور نوجوانوں کو باعز ت روز گا ر مہیا کرناہے ۔ میرا سیاست میں آنیکامقصد ذاتی مفادنہیں بلکہ 22 کروڑ افراد کوان کے بنیادی حقوق دلواناہیں۔ قیام پاکستان سے اب تک سیاستدانوں نے ملکی خزانہ کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ،ذاتی جائدادیں بنائیں مگر غریب اور محکوم طبقہ کے لیے کچھ نہ کرسکے ۔عوام کوکبھی روٹی،کپڑا اور مکان کے نام پر بیوقوف بنایا گیاتوکبھی تبدیلی کے نام پر، موجودہ حکومت اگرواقعی احتساب کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھریہ احتساب بلاتفریق ہوناچاہیے ۔