گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منی سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چیمپئن شپ 2019کاا نعقاد ،مقابلوں میں ضلع بھر سے 12ٹیموں کی شرکت ،اروپ چیمہ کلب کی ٹیم فاتحہ قرار ،فاتح اور ہارنے والی ٹیموں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ نے کہا کہ تمام طرز کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی پالیسی اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے جس کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی سربراہی میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔