کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی اتفاق رائے سے صوبہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی، کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضامن ہے ۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ملک کے بہترین مفاد میں ہے ۔