اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ ) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے حلف کا معاملہ مزید الجھ گیا،صدر مملکت نے گورنر پنجاب کا خط وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق خط میں گورنر پنجاب نے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات بیان کی تھیں۔ لاہورہائیکورٹ کا دیا گیا ا ٓرڈر آئین کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا جا چکا ہے جبکہ حلف کا معاملہ مزید الجھ گیا ،صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے دو خطوط کا جواب دے دیا،صدر مملکت کا جواب 27 صفحات پر مشتمل ہے ،صدر مملکت نے جواب میں گورنر پنجاب کا خط بھی ساتھ لگا دیا،خط کے مطابق گورنر نے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئینی خلاف ورزیوں کا مثالی کیس قراردیا،گورنر کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہونے کی دلیل ہے ،گورنر کے مطابق رپورٹ اور ویڈیوز کے شواہد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب 73 کے آئین کے مطابق نہیں ۔